جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی کرپشن چھپانے کیلئے جمائما کے گھر کے باہر احتجاج ہوا، عمران خان

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (نیوز ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن چھپانے کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں۔ نواز لیگ نے مجھے چپ کرانے کیلئے جمائما کی والدہ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔ کہتے ہیں کہ دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف کرنے والی قومیں عظیم بن گئیں لیکن جن قوموں کا نظریہ نہیں ہوتا، وہ مر جاتی ہیں۔ پاکستان ایک بہت عظیم خواب کا نام تھا۔ ہمیں یہ بات بھولنی نہیں چاہیے۔ پاناما میں ڈالروں سے کمپنیاں بنانے والوں کی وجہ سے پاکستان برباد ہوتا ہے۔ برطانوی شہر برمنگھم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا مطلب یہ ہے کہ ہر کوئی قانون کو جواب دہ ہے، یہ نہیں کہ وزیراعظم ٹیکس چھپائے اور اسے کوئی نہ پکڑ سکے۔ جمہوریت میں لیڈر شپ ڈنڈے کے زور نہیں مورل اتھارٹی پر ہوتی ہے۔ نواز شریف پاناما لیکس معاملے پر جواب دینے کے بجائے دوسروں پر حملے کر رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی۔ اس کے جواب میں مجھے چپ کرانے کے لیے (ن) لیگی جمائما کے گھر کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرح پارلیمنٹ میں صفائی دینا چاہیے تھی۔ تاہم جواب دینے کے بجائے سب سے بڑے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا۔ اگر شوکت خانم نے کوئی غلط کام کیا تو کیا پاناما لیکس کی وجہ سے یاد آنا تھا؟۔ شرم اور حیا ہوتی تو کیا یہ ایسے کر سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنی محنت کا پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے پوری جدوجہد کروں گا۔ دوہری شہریت رکھنے والوں کو بھی پاکستان میں موقع ملنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…