کراچی(نیوزڈیسک) نائن زیرو سے گرفتاراورایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے مہاجرلبریشن آرمی بنانے کا اعتراف کیا ہے ۔عمیرصدیقی کے مطابق سی ٹی ڈی افسر علی رضا گرفتار ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس ہمیں دیتا تھا۔نائن زیروسے گرفتار ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن عمیرصدیقی نے مہاجر لبریشن آرمی بنانے کا بھی اعتراف کیا ہے اور کہاہے کہ مہاجر لبریشن آرمی کے لیے لڑکوں کا انتخاب بھی کرلیاگیا تھا۔عمیرصدیقی کے مطابق لبریشن آرمی کا مقصد پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری تھا۔عمیرصدیقی نے جے آئی ٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ انہیں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت دلوائی گئی۔عمیرصدیقی کے مطابق حماد صدیقی کے حکم پر 22 لڑکوں کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم بنائی اور84 افراد قتل کئے۔انہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ ٹی وی چینلز کے کارڈز اور ایمبولینس کی آڑ میں اسلحہ منتقل کیا جاتاتھا۔عمیرصدیقی نے اعتراف کیا کہ سی ٹی ڈی افسر علی رضا گرفتار ساتھیوں کی تفتیشی رپورٹس ہمیں دیتا تھا۔تفتیشی رپورٹیں دیکھ کر ہم اپنے دیگر ساتھیوں کو انڈر گراؤنڈ کرتے تھے۔جے آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ ملزم کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیا جائے