کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم) کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ مصطفی کمال اور ان کے ساتھی کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، میرپور خاص سمیت 5 شہروں میں کوئی بھی انتخابی حلقہ منتخب کریں اور ہم میں سے کوئی ایک ان کا مقابلہ کرے گا۔اتوارکوایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ ہم نے ایشوز کی سیاست کی ہے مغلظات کی سیاست نہیں، ایم کیو ایم عوامی ووٹوں سے ایوانوں میں آئی ہے، ہمارے مینڈیٹ کو نا تو ماضی میں تسلیم کیا گیا اور نا ہی اب کیا جارہا ہے۔ متحدہ کے خلاف سازشیں نہ ہوں تو وہ ملک کی مقبول ترین جماعت بن جائے، ایم کیوایم پر ماضی میں کئی الزامات لگائیگئے، ہم پر جناح پور بنانے کا گمراہ کن الزام بھی لگایا گیا لیکن ایم کیوایم پر لگنے والے الزامات کو کسی بھی عدالت میں اب تک ثابت نہیں کیا جاسکا، ایم کیوایم کو ختم کرنے کی پھر سازش کی جارہی ہے، متحدہ کے قائد کی کردارکشی کی جارہی ہے، ہم کل بھی محب وطن تھے اور آج بھی محب وطن ہیں، ہم ایم کیوایم اور اس کے قائد پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ہم ہر قسم کے حالات میں الطاف حسین کے ساتھی ہیں۔محمد حسین نے کہا کہ مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں نے متحدہ کے شہیدوں کے خون کا سودا کیا، ان ضمیر فروش عناصر نے ایم کیو ایم پر الزامات عائد کرکے اپنا ایجنڈا واضح کردیا کہ یہ لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں،ان لوگوں کا مقصد ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے،ان پر قتل، بھتا خوری اور چائنا کٹنگ کے الزامات ہیں، ان کے نام جے آئی ٹیز میں بھی شامل ہیں لیکن ان کے کارروائی کی بجائے کروڑوں روپے کے بنگلے میں بٹھایا گیا، ضمیر فروش عناصر پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوام ان کی سازشوں سے واقف ہے۔ وہ ان لوگوں کو اس وقت سے جانتے ہیں جب یہ ایم کیو ایم سے وابستہ بھی نہیں تھے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے بل بوتے پر کچھ نہیں بن سکتے۔ مصطفی کمال کو اس کا پڑوسی بھی ووٹ نہیں دیتا لیکن وہ شہیدوں کے خون کی وجہ سے ایم پی اے، وزیر اور ناظم بنے، ڈاکٹر صغیر کو اپنے خاندان کے ووٹ بھی نہیں ملتے، وہ کونسلربھی نہیں بن سکتے، اگر انہیں عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ کرنا ہے تو انتخابی عمل کا حصہ بنیں، 2 مئی کو کراچی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہیں اس میں مقابلہ کریں ، ہم ان تمام لوگوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، میرپورخاص سمیت5 شہروں میں انتخابی حلقہ منتخب کریں ہم میں سے کوئی ایک ان کا مقابلہ کرے گا۔ انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ وہ عوام میں کتنے مقبول ہیں۔
ایم کیو ایم کا مصطفی کمال اور ساتھیوں کو انتخاب لڑنے کا چیلنج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































