راجن پور(نیوزڈیسک)چھوٹوگینگ کی مدد کرنیوالوں کے بھی بُرے دن شروع،بڑے کام کاآغاز کردیاگیا،سیاسی جماعتیں بھی زدمیں آگئیں،تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھوٹو گینگ کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں 9 ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جو ناصرف غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے کارندوں کو مختلف قسم کی معاونت فراہم کرتے تھے بلکہ پولیس اور گینگ کے درمیان رابطوں کا بھی کام کرتے تھے۔ ان افراد میں کچھ لوگوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگیاں بھی ہیں۔اعلیٰ سطح پر گرفتاریوں کے لئے فری ہینڈ دیدیاگیا ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔