جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب: فیکٹری میں آتشزدگی سے 12 افرادہلاک

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ایک کیمکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر جوبیل میں پیٹرولیم مصنوعات بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک ا±ٹھی، جس سے مذکورہ ہلاکتیں ہوئیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے جوبیل کے صنعتی زون کے ترجمان عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب یہاں بحالی کا کام جاری تھا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کیمیکلز سے جھلس کر ہلاک ہوئے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں فیکٹری کے 11 ملازمین زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بیشتر صنعتی لیبر غیر ملکی ہیں، جن کی زیادہ تعداد جنوبی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔دو روز قبل سعودی حکام کے جاری بیان کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے ملک میں جاری موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی زد میں ا?کر 18 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…