اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کی واپسی چند دن یا ہفتہ نہیں بلکہ ! چوہدری نثار نے حیرت انگیز اعلان کردیا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے کیلئے نہیں علاج کیلئے لندن گئے ہیں ٗ وزیر اعظم کی واپسی کا فیصلہ اب ڈاکٹر کرینگے ٗ پاناما لیکس معاملہ وزیر اعظم کے بیٹوں کا ہے ٗ وہی جواب دینگے ٗ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ٗ حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کیلئے سیاسی چالیں چلی جارہی ہیں ٗ پاناما معاملہ کو چھپانا ہوتا تو ججز سے رابطہ نہ کرتے ٗ اپوزیشن کے رویہ کی وجہ پانچ ججز نے معذرت کرلی ہے ٗ پیسہ باہر رکھنا وزیر اعظم پر ناجائز ہے تو عمران خان کے ارد اگرد افراد بھی شامل ہیں ٗ سب کا احتساب ہونا چاہیے ٗ اپوزیشن بھلائی چاہتی ہے تو کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات میں مدد کریں ٗعمران خان اپنے سیاسی گیم کو پاناما لیکس کا نام نہ دیں ٗ گالم گلوچ اور الزام تراشی سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں ٗ اپوزیشن جس ادارے سے کہے گی اسی سے تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں ٗ بھارتی جاسوس کا معاملہ بیک گراؤنڈ میں نہیں جانے دینگے۔