لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان میں کوئی اختلاف ہے نہ دباؤ ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم متحد ہیں ، میرے والد نے علاج کیلئے لندن جانے سے پہلے میری دادی کا ہاتھ چوم کر ان کی دعائیں لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام پر مریم نواز نے اپنے والد وزیر اعظم نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی والدہ کا ہاتھ چوم رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ میرے والدمیری دادی کا ہاتھ چوم رہے ہیں اورمیری دادی نے انہیں علاج کیلئے لندن روانہ ہونے سے قبل اچھی صحت کی دعا دی۔مریم صفدر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سازشیں کرنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے خاندان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے اور شریف خاندان میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم متحد ہیں۔