لندن (نیوزڈیسک)لندن میں دنگل،بساط بچھ گئی،عمران خان کے بعد چوہدری نثار بھی شامل،پاکستان کی تین بڑ ی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت اہم سیاسی رہنما آئندہ ایک دو روز میں لندن میں موجود ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم طبی معائنہ کےلئے (آج)لندن جائینگے نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان جمعرات 14 اپریل کو لندن پہنچیں گے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو کہ 16 اپریل کو لندن جائینگے ۔