اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف پیر کو کراچی میں پی اے ایف سکینڈ اسکویڈرن کی تقریب سے اہم خطاب کریں گے اور پاک فضائیہ کے سکینڈ اسکویڈرن کی جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے ۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان ، گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بری عسکری سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ وزیر اعظم پیر کو تھر کول سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے پروجیکت کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ پروجیکٹ تھر کا کوئلہ زمین سے نکال کر اس سے کول پاور بنایا کرے گا وزیر اعظم تھرکول فیلڈ سے اڑھائی سو کلومیٹر فاصلے پر گزرنے والی ٹرانسمیشن لائن کے کام کے آغاز کا بھی افتتاح کریں گے وزیر اعظم کا فی الحال اینگرو گروپ کے اس پروجیکٹ کے قریب واقع وفاقی حکومت کے انڈر گراﺅنڈ کول گیس فیکشن پروجیکٹ کے چلتے چلتے معائنے کا کوئی پروگرام نہیں جو ایٹمی اور میزائل ساز سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور ان کے دست راست ڈاکٹر شبیر کی قیادت میں گیس اور بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔