کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گینگ وار کے ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے رہنماء کوشہید کردیا،مقتول کے 2بھائی پہلے قتل ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ،اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان لاشاری محلے میں فجرکی ادائیگی کے بعدجامع مسجد محمدی سے باہر نکلنے والے جماعت اسلامی کے علاقائی رہنماء عبدالواحیدولدنبی بخش پرگینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ کردی،عبدالوحیدجان بچانے کے لیے مسجد میں داخل ہوا توملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کرکے عبدالوحیدکوشدیدزخمی کیااورپھرگھسیٹ کرباہرلائے اورگیٹ کے سامنے مزید گولیاں مارکرقتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے،ایس ایچ او پاک کالونی ملک نوازکے مطابق مقتول عبدالوحیدبلوچ محلے کارہائشی تھا،اس سے قبل بھی گینگ وار کے ملزمان مقتول کے 2بھائیوں کوقتل کرچکے ہیں،قتل کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کارروائی کے بعد عبدالوحیدکی نعش اپنے گھر لے گئے مقتول علاقے میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم تھا اورعلاقے میں سماجی کاموں کے حوالے سے مشہورتھا۔
کراچی,مسجدپرفائرنگ ،جماعت اسلامی کے رہنماشہید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































