جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران خان دھرنا دیتے ہیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے, نبیل گبول

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا کرنے جارہے ہیں ، عمران خان اگر دھرنادیتے ہیں تو ساری پارٹیز ان کاساتھ دیں گے لیکن فضل الرحمان ساتھ نہیں دیں گے ، پہلے پیپلزپارٹی بھی شاید ساتھ نہ دیتی لیکن سندھ میں نیب آپریشن شروع ہونے کے بعد پیپلزپارٹی حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے گی ، بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہ کرنے پر نوازشریف کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ عمران خان سمیت وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کو ماننے کیلئے کوئی تیارنہیں ، عمران خان باہر نکلیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول کاکہناتھاکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور اپنی جماعت کا موقف پہنچادیااور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ، کچھ عرصہ قبل تک پیپلزپارٹی نوازشریف کیساتھ تھی لیکن جب سے نیب اور رینجرزنے سندھ میں کارروائیاں شروع کیں تو اب پیپلزپارٹی عمران خان کاساتھ دے گی۔نبیل گبول کاکہناتھاکہ اگرنوازشریف نے کارکردگی نہ دکھائی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے اور اب وہی انگلی اٹھائیں گے ، اگر نوازشریف نے اپنے اثاثہ جات میں بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہیں کیا تو ان کی اسمبلی رکنیت ہی معطل ہوسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…