جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ ۔۔۔! عمران خان نے وہ اعلان کردیا جس کا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان نے کہا ہے کہ رائیونڈ جاتی امراء کے باہر دھرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں 24اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، پوری قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ فیصلہ کن وقت آ گیا ہے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن بھی ملک کیلئے میر ے ساتھ چلیں ، شفاف تحقیقات کے لئے پورا زور لگائیں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان کے نیچے وائٹ کالر کرائم کا کھوج لگانے والی فرانزک ماہرین کی ٹیم پر مشتمل کمیشن بننا چاہیے ، انٹر نیشنل فرم کے ذریعے آڈٹ کرایا جائے ،وزیر اعظم کے منہ سے سچ نکل ہی گیا کہ جب کوئی کرپشن سے پیسہ بناتا ہے تو وہ اپنے نام پر نہیں رکھتا ، واقعی آپ نے حکومت میں رہتے ہوئے کما کر اپنے نام پر نہیں بلکہ بچوں کے نام پر رکھا ہوا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، صدیق خان، میاں اسلم ، نبیلہ حاکم علی، ڈاکٹر نوشین حامد، سبطین خان ، شنیلا روت سمیت دیگر اراکین اسمبلی اور پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے پارٹی سربراہ کو پانامہ لیکس کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی کے یوم تاسیس کے انتظامات اور رائے ونڈ جاتی امراء کی طرف مارچ اور دھرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران ملک سے پیسہ چوری کر کے بیرون ممالک لے جاتے ہیں اور ملک کو مقروض کر دیا گیاہے ۔ بیرون ملک خفیہ اکاؤنٹس کرپشن یا ٹیکس چوری کے پیسے سے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال قبل تک پاکستان کا اپنے قیام تک سے قرضہ پانچ ہزار ارب روپے تھا جو دس سالوں میں بڑھ کر اکیس ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے ۔ آج ہر پاکستانی پینتیس ہزار سے ایک لاکھ بیس ہزار تک مقروض ہے ۔ یہ پیسہ کدھر جارہا ہے کس پر خرچ ہو رہا ہے اس کا شفاف تحقیقات سے ہی پتہ چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے قرضے لئے جارہے ہیں اور اسے اتارنے کے لئے ٹیکسز لگا کر مہنگائی کی جارہی ہے ،کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا رہا ، ڈیزل پر 98فیصد ٹیکس عائد ہے ، بچے گندا پانی پینے سے مر رہے ہیں ، ہر بیس منٹ میں ایک عورت ڈلیوری کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم او رانکے خاندان کے بارے میں انکشافات پر ساری قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا اور اب ڈی چوک کا نہیں بلکہ رائے ونڈ کا پلان ہے ۔ یہ (ن) لیگ کی نہیں شریف خاندان کی بات ہے ، ان خاندانوں کی بات ہے جو سیاست میں آکر ملک کو لوٹتے ہیں ۔ میں پی پی اور (ن) لیگ کے کارکنوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی ملک کے لئے میر ے ساتھ چلیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جس لیڈر اور اسکے خاندان پر الزامات ہوں وہ خود جواب دیتا ہے ان کی جماعتیں ان الزامات کا جوابات نہیں دیتیں ۔ بادشاہت میں درباری جواب دیتے ہیں اور آج کل (ن) لیگ کے درباری جواب دے رہے ہیں۔ آئس لینڈ میں وزیر اعظم خود جواب دے رہے ہیں اور ان کی پارٹی ان سے جواب مانگ رہی ہے ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن خود جواب دے رہے ہیں ان کی جماعت اس کا جواب نہیں دے رہی ،اس لئے نواز شریف کو بھی چاہیے کہ خود جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران شوکت خانم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ،اب یہ بلیک میل کر رہے ہیں لیکن یہ ایسا کرکے اپنی کرپشن کو نہیں چھپا سکتے۔ نواز شیریف اور ان کا خاندان بتائیں کہ کیسے پیسہ باہر گیا ، مسلم لیگ (ن) کے سارے پارلیمنٹرینز اوررہنما کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے لیڈر کی کرپشن کو بچائیں ۔ مجھ پر الزام لگتا ہے تو میں خود جواب دیتا ہوں میں نے اپنا سب کچھ ڈیکلیر کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک مقروض ہو گیا ہے اس کا دیوالیہ نکل گیا ہے ۔ قوم کا تو جینا مرنا یہاں ہے انہوں نے تو باہر چلے نانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیٹا ون ہائیڈ پارک میں ساڑھے چھ سو کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے یہ کہاں سے آیا ہے ، آپ کے والد وزیر اعظم ہیں آپ کو جواب دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم قوم سے خطاب میں اتنے معصوم بنے ہوئے تھے کہ مجھے خود ان پر ترس آ رہا تھا او رمجھے رونا آ گیا کہ کس طرح پیپلز پارٹی کے دور میں ان پرظلم ہوا ،یہ کیسا ظلم ہے کہ آپ اربوں پتی ہو گئے ۔ تقریر کے دوران وزیر اعظم کے منہ سے سچ نکل ہی گیا کہ جب کوئی کرپشن سے پیسہ بناتا ہے تو وہ اپنے نام پر نہیں رکھتا واقعی آپ نے کرپشن کا پیسہ اپنے بجائے بچوں کے نام پر ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورا زور لگائیں گے اور کہیں گے کہ ایسا کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہے ،چیف جسٹس پاکستان کے نیچے وائٹ کالر کرائم کا کھوج لگانے والی فرانزک ماہرین کی ٹیم ہونی چاہیے ، انٹر نیشنل فرم کے ذریعے آڈٹ کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں کہ وہ دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر اور چور کر کے چپ کرا لیں گے تو ایسا نہیں ہے ۔ اب کہا جارہا ہے کہ شوکت خانم کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے ۔ ہماری تو آڈٹ رپورٹس سب کے سامنے ہیں۔ ہمارے ٹرسٹ کاچالیس فیصد باہر سے آتاہے ،ہم نے سب کچھ ڈیکلر کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جو مرضی کرلیں اب یہ بات چھپنے نہیں لگی ۔ نئے نئے انکشافا فات ہوئے ہیں ،پانامہ لیکس کی ایک کروڑ دستاویزات ہیں جس پر تحقیقات ہو رہی ہیں اورابھی تو پہلی قسط آئی ہے اس لئے میں کہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کسی جماعت کو ساتھ ملانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اکیلے لڑنے کا قائل ہوں میں قوم کو ساتھ ملانا چاہتا ہوں یہ قوم کی جنگ ہے ۔ انہوں نے پی ٹی وی پر خطاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی وی پاکستانیوں کے ٹیکس سے چلتاہے ۔ یہ مسلم لیگ (ن ) کا پراپیگنڈا سیل نہیں ہے ۔ قومی اسمبلی میں تقریر پوری قوم سننا چاہتی تھی لیکن حکمران بتائیں انہیں کیا خوف تھا کہ پی ٹی وی پر میری تقریر نہیں دکھائی گئی ۔ قوم کا کچھ نہیں بگڑا ،وزیر اعظم او ران کے خاندان پر انگلیاں اٹھی ہیں اوروہ اپنی ذاتی وضاحت لئے پی ٹی وی پر آئے ۔ مجھے بھی موقع ملنا چاہیے ،میں مزید انکشافات کروں گا او رقوم کو دوسرے پہلو سے بھی آگاہ کروں گا ۔ پی ٹی آئی عام انتخابات میں ووٹوں کے تناسب سے دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی میرا بھی حق بنتا ہے کہ نواز شریف کی باتوں کا جواب دوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رائے ونڈ جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،پارٹی کے بیسویں یوم تاسیس پر چوبیس اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ،اس مرتبہ ڈی چوک نہیں رائے ونڈ ہوگا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ۔ ڈیوڈ کیمرون کی اس وقت کی چالیس لاکھ کی سرمایہ کاری ہے جب وہ وزیر اعظم نہیں تھے لیکن ان سے استعفیٰ مانگا جارہا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کا تو اربوں روپیہ ہے ،میاں صاحب کو سوچنا چاہیے لیکن ان کی اخلاقی قوت ختم ہو ہو چکی ہے ۔ وہ بتائیں کس منہ سے کہتے ہیں کہ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کا پیسہ واپس لائیں گے ۔آپ خود ٹیکس چوری کرنے کیلئے پیسہ باہر بھجواتے ہیں اور عوام سے ٹیکس مانگتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…