جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

مشر ف بارے بری خبر آگئی ! گر فتاری کا حکم دیدیا جا نئے کس نے

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعلٰی عدالتوں کے ججز کو حبس بےجا میں رکھنے کے مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُنھیں 22 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کے بعد ان کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے بھی وفاقی حکومت سے تحریری وضاحت طلب کی تھی کہ عدالت سے پوچھے بغیر ملزم کو بیرون ملک کیوں جانے دیا گیا؟
انسداد دہشت گردی کی عدالت اس مقدمے میں سابق فوجی صدر کو استثنیٰ دیتی رہی ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جمعے کو جج سہیل اکرام نےاس مقدمے کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ملزم پرویز مشرف اس وقت کہاں ہیں۔ سابق فوجی صدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل حکومت کی اجازت کے بعد بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہیں جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی اجازت لیے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟
ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں تاہم اُن کی واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
عدالت نے اس مقدمے میں سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا حکومت کو یہ نہیں چاہیے تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے تو حکومت کو ملزم کے خلاف دیگر مقدمات میں متعقلہ عدالتوں سے نہیں پوچھنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی کے قتل کے مقدمے میں ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
سابق فوجی صدر کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر چکی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ججز کو حبس بےجا میں رکھنے کے مقدمے میں اگر پرویز مشرف پیش نہ ہوئے تو پھر اُن کے خلاف اشتہار جاری کیے جائیں گے جس کے بعد ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…