جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شریف خاندان پر یشانی سے دو چار ، نو ٹس جا ری

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) مبینہ طور پر آف شور اثاثوں کے مالک شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹوں حسن نواز، حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیئے۔بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے 64 سیاستدانوں اور دیگر ممتاز شخصیات کے خلاف بیرون ملک اثاثہ جات سے متعلق زیر التوا درخواست میں سول متفرق درخواست دائر کی۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ نواز شریف اور اُن کے خاندان کے دیگر افراد نے اپنے اثاثے چھپائے اور ٹیکس چوری کیا، جبکہ شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک پیسے منتقل کیے اور فنڈز استعمال کرکے پاکستان سے باہر کاروبار قائم کیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شریف خاندان نے قوم کو گمراہ کیا، لہٰذا ان کے پاس عوامی عہدہ رکھنے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں۔جسٹس محمد خالد محمود خان نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…