اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سافٹ پاور کا تصور حقیقت ہے جو اثرپزیری سے زیادہ ہے،دفتر خارجہ میں سوشل سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے،ہمیں پاکستان کو مصیبت سے نجات دلانے والا ملک بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں ایک ڈویژن سافٹ پاور کے جدید تصور پر کام کر رہا ہے،سافٹ پاور کے تصور میں قانون اور جمہوری اداروں کا اہم کردار ہے، سافٹ پاور کا تصور اہداف کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جس کا تصور حقیقت ہے جو اثر پزیری سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو مصیبت سے نجات دلانے والا ملک بنانا ہے،پاکستان کے امیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے دفتر خارجہ میں سوشل سرگرمیاں جاری ہیں۔