کراچی(نیوز ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی تشکیل کردہ پارٹی پاک سر زمین نے 24 اپریل کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا جس ضمن میں انہیں 23 اور 24 اپریل کو این او سی مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک سر زمین پارٹی میں تاحال ایم کیو ایم رہنماؤں کا آمد کا تانتا بندھا ہوا ہے جبکہ مصطفیٰ کمال کا دعویٰ ہے کہ ابھی اور لوگ بھی ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ کمال کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست ابتدائی طور پر مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے جمع کرائی گئی درخواست میں نہ تو عہدیداروں کی تفصیل درج ہے اور نا ہی پارٹی منشور ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلات درج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مصطفیٰ کمال کو پارٹی کی انرولمنٹ کے لئے رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے جمع کرائی گئی درخواست میں مطابق مصطفیٰ کمال کو پارٹی کا چیرمین بتایا گیا جب کہ پارٹی فنڈز کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔
پہلے انکار ، پھر اقرار مصطفیٰ کمال کو بڑی خو شخبر ی مل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟



















































