جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ، نواز شریف

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری بہت بڑا اور جامع منصوبہ ہے اقتصادی راہداری منصوبوں سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہہو جائے گا منصوبے سے معاشی ترقی ہو گی غربت اور بے روزگاری کم ہوجائے گی ۔ اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھنے پر چینی قیادت کا تعاون قابل تعریف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ژانگ چن زیان کو ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون دوستی کی بنیاد ہے چین پاکستان کے ساتھ سیکورٹی ، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کر رہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے علاقائی ا ور عالمی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے پاکستان اور چین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بہت بڑا اور جامع ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان میں خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا اقتصادی راہداری سے ملک میں صنعتیں ترقی کریں گی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔ اقتصادی رہداری کی بنیاد رکھنے پر چینی قیادت کا تعاون حاصل ہے اس موقع پر چین کی پارٹی کے رکن نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں کی نمایاں تبدیلی آ رہی ہے ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کر دیں ۔ چینی رکن نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے چینی قیادت متاثر ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…