اسلام آباد(نیوزڈیسک) وکی لیکس کی طرز پر بنی پانامہ لیکس کے سامنے آتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا ہے ، پاکستان میں بھی اسکے اثرات کچھ کم نہیں ۔ ملکی سیاست میں ہلچل مچانے اور شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے لیکن اپوزیشن نے وہ بھی مسترد کردیا اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہاہے جبکہ الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے کہ پاناما لیکس میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کا نوٹس لیا جائے ، پھر بھی اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن کا فائنانس ونگ جائزہ لے گا۔
الیکشن کمیشن میں میڈیا سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگومیں سیکریٹری الیکشن کمیشنبابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ پاناما لیکس کو فی الحال میڈیا پر ہی دیکھ رہے ہیں اس میں دی گئی معلومات میں ایسی کوئی چیز بظاہر نہیں جس کی سمری بنا کر الیکشن کمیشن کو منظوری کے لیے پیش کی جائے جب کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے بھی پاناما لیکس کے انکشافات کا جائزہ لینے کی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم ضرورت پڑی تو سیاسیفنانس ونگ جائزہ لے گا تاہم ابھی دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
پاناما لیکس، الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں