اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آف شور کمپنی بنانا کوئی غیرقانونی کام نہیں ٗ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں سیاستدانوں سے زیادہ سیاست ہوتی ہے ٗپانی کے ذخائر بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے واپڈا کے 46ویں سالانہ انٹر یونٹ سپورٹس مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں سیاستدانوں سے زیادہ سیاست ہوتی ہے ٗکھیلوں کی سرپرستی میں حکومتی اداروں کا کردار ہے، نجی اداروں کا کردار نظر نہیں آ رہا۔ سپورٹس کے میدان میں واپڈا کی کارکردگی دیکھ کر خیال ہے کہ پی سی بی کو بھی واپڈا کے حوالے کر دیا جائے۔پانامہ لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پیسے قانونی طریقے سے حاصل کیے ہوں تو آف شور کمپنی بنانا غیرقانانی کام نہیں، سورس کی شناخت تک پانامہ لیکس کی کوئی اہمیت نہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک میگا واٹ پیدا کرنے کیلئے ملین روپے لگتے ہیں ٗبچانے میں کچھ خرچ نہیں ہوتا ٗپانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہو گا ٗ ہم نے اپنی ریکوری بڑھائی اور لاسز کم کئے ہیں ٗپانی کے ذخائر بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن میں بہت سیاست ہے ٗ2017 کے آخریا2018 کے شروع میں بجلی کی پیداوارمیں خودکفیل ہوجائیں گے ٗبھاشا ڈیم کی تعمیر حقیقت بن چکی ہے،منڈا ڈیم بھی حقیقت بن گیا۔