کراچی (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ اپنا بیان ریکارڈ کراکے اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سرفراز مرچنٹ پی کے 319کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے اس سے قبل ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ سے تحقیقات کیں اور ایک گھنٹے تک مختلف سوالات کیا اس موقع پر سرفراز مرچنٹ نے تحریر ی بیان ریکارڈ کرایا اور کیس حوالے سے شواہد ایف آئی اے کو فراہم کیے ۔سرفراز مرچنٹ نے متحدہ کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کے حوالے سے ای میلز کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی کمیٹی کو دیدیا ۔