دبئی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو دبئی میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیااور جلد ہی انہیں پاکستان بھیجے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف ہاشمی پر ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،وہ دو ماہ قبل یورپ سے دبئی آئے تھے ۔آصف ہاشمی کو 2013میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا