جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کرپشن میں ملوث نادرا کے 200سے زائداہلکاروں کو نوکریاں سے نکالا جا چکا ،چوہدری نثار

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے آخری سال میں نادرا ایک ارب خسارے کا شکار تھا، اب 6 ارب روپے منافع میں ہے، سرکاری اداروں میں کرپشن قابل قبول نہیں، اڑھائی سال میں ایک لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے جا چکے،کرپشن میں ملوث نادرا کے 200سے زیادہ اہلکاروں کو نوکریاں سے نکالا جا چکا جن میں سے کچھ جیل کی ہوا کھا رہے ہیں،افغانیوں کے بھی ہزاروںشناختی کارڈ بلاک کئے گئے، بدعنوان عناصر کوئی بھی ہوکارروائی ہوگی۔ وہ منگل کورحمان آباد میں پاسپورٹ اور نادرادفاتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ نے نادر آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور نادرا و پاسپورٹ دفاتر کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پورے ملک میں نادرا کے 6 میگا سینٹر بنا رہے ہیں، ایک اسلام آباد میں اور 4صوبائی دارالحکومتوں میں قائم کئے جا رہے ہیں، ان میگا سینٹرز کو عالمی معیار کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے، ان میگا سینٹرز کا مقابلہ دنیا میں کسی بھی پاسپورٹ آفس سے کیا جا سکتا ہے، پاسپورٹ اور نادرا میگا سینٹرز کے قیام کا مقصد عوام کو اچھی سہولیات دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے آخری سال نادرا ایک ارب روپے خسارے میں رہا، ہمارے پہلے سال نادرا پانچ ارب فائدے میں رہا، اس سال چھ ارب کے فائدے میں ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم نے ان پیسوں کے ہار نہیں خریدنے یا حکومتی ٹیم کو مراعات دینے میں خرچ نہیں کئے یہ پیسے عوام کو بہتر سہولیات دینے کےلئے خرچ کئے ہیں، ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں اس سال قومی خزانے میں 22 ارب روپے جمع کرائے ہیں، میری خواہش تھی کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو لیکن ہمارا ہر شہری وی آئی پی ہے، میں نے سب سے پہلے کرپشن پر فوکس کیا، سرکاری اداروں میں کرپشن قابل قبول نہیں ہے،پچھلے اڑھائی سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں ، نادرا کے 200 سے زائد اہلکار کرپشن کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بہت سے جیل کی ہوا کھا رہے ہیں، افغانیوں کے ہزاروں شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جا چکے ہیں، نہ صرف جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں بلکہ غلط تصدیق کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کریں گے، بدعنوان عناصر کوئی بھی ہو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…