جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد زندہ دفن

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(نیوزڈیسک) ضلع کوہستان میں کم از کم سات مکانوں پر ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد زندہ دفن ہو گئے۔ کوہستان کے ڈپٹی کمشنر فضل ِ خلیق نے صحافیوں کو بتایا کہ کنڈیا تحصیل کے علاقے تھور نالا بری علاقے میں مسلسل بارشوں سے ایک چوٹی کا بہت بڑا حصہ نرم پڑنے کے بعد نیچے مکانوں پر گر پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔ مقامی افراد مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے سے قاصر ہیں۔ فضل خلیق کے مطابق، دشوار گزار علاقہ اور حالیہ لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے متعدد سڑکیں ختم ہو جانے سے انہوں نےامدادی کارروائیوں کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگے ہیں۔ متاثرہ علاقے کے قریبی چار پولیس اسٹیشنز کے اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مانسہرہ اورکوہستان میں کئی جگہوں پر شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے جرمنی، چین اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 26 افراد محفوظ اور مقامی پولیس سے رابطےمیں ہیں۔ سیاح پھنس گئے شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈز کی وجہ سے کم ازکم 25 غیر ملکی سیاح پچھلے دو دنوں سے شانگلہ کےبشام علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں پھنسے لوگوں تک پہنچنے کیلئے ہیلی کاپٹرز مانگے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے پشاور میںمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ دو اضلاع میں پھنسے افرادتک امدادی اشیا پہنچانا چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، پچھلے دو دنوں سے صوبے میں مسلسل بارشوں سے اب تک 47 افراد ہلاک اور کم از کم 37 زخمی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…