جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ایرانی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، پاکستان

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان نے ایران کو پاکستان کے خلاف ایرانی سرزمین کے استعمال کے مصدقہ فراہم کرنے کے ساتھ باورکرایا ہے کہ یہ عمل صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں بلکہ خود ایران کے خلاف بھی ہے لہٰذا اس کا نوٹس لینا اور ایسی سرگرمیوں سے اپنی سرزمین کو پاک کرنا خود ایران کے وسیع تر مفاد میں ہے۔نجی ٹی کے مطابق ایران پر یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ کل بھوشن یادیو اور اس کی فیملی کے پاس بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ ایرانی پاسپورٹ بھی موجود ہے، یہ پاسپورٹ ان کو کیسے جاری ہوئے، اس کامطلب یہ ہے کہ را کا جاسوس ایرانی شہریت بھی حاصل کرچکا تھا اور اس مذموم عمل میں اس کی معاونت کس نے اور کیونکر کی یہ عمل خود ایرانی حکومت کے لیے بھی چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اخبار کے مطابق را کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان نے علاقائی تنہائی میں ایران کی مدد کی جبکہ نئی علاقائی صورتحال میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے اکنامک کو ریڈ ور معاہدے کے بعد ایسی اطلاعات تھیں کہ بعض بین الاقوامی قوتیں علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر اکنامک کو ریڈور سے منسلک خصوصاً گوادر کے اردگرد دہشت گردی اور بدامنی کو ہوادے کر اس منصوبے کی فعالیت میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔کلبھوشن یادیو اور اس کے نیٹ ورک کا پکڑا جانا ایک اہم ثبوت ہے ، تحقیقاتی عمل میں پاکستان کے وہ تمام خدشات درست ثابت ہوئے جن کا اظہار پاکستان کی جانب سے ہوتا رہا۔ حکومتی ذرائع یقین رکھتے ہیں کہ بھارت اور افغانستان کے بعد کچھ شرپسند عناصر ایرانی سرزمین کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں اس سلسلے میں چاہ بہار اور اس کے اردگرد نیٹ ورک کام کرتا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف 34 رکنی اتحاد کے بعد ایرانی صدر کی پاکستان آمد کو پاکستان ایک اچھا عمل سمجھتا ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اشارہ تھا کہ پاکستان ایران کے لیے بطور ہمسایہ ایک ناگزیر ملک ہے۔ اخبار نے اس امرپر حکومتی تحفظات ظاہر کئے کہ ایران سے ہم یہ توقع نہیں رکھتے کہ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کو بھی پاکستان کی سطح کا ایک برادر ملک سمجھے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…