جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نثار، شہباز نے آرمی چیف سے رینجرزآپریشن پرڈیڈلاک ختم کرنیکی کوشش کی

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرکے پنجاب میں انسداد دہشت گردی آپریشن پر بظاہر ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں حکومت اور فوج کے درمیان پنجاب میں رینجرز کو بلانے کے حوالے سے اختلافات کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ فوج طویل عرصے سے وفاقی حکومت پر دباو¿ ڈال رہی تھی کہ پنجاب میں پولیس کے خصوصی اختیارات کے ساتھ رینجرز کو طلب کیا جائے مگر (ن) لیگی حکومت سیاسی نقصان کے پیش نظر اس اقدام سے گریزاں تھی مگر گلشن اقبال پارک میں دھماکے نے آرمی چیف کو پنجاب میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن شروع کرنیکا حکم دینے پر مجبور کردیا۔وفاقی اور پنجاب حکومت اعتماد میں نہ لیے جانے پر آرمی چیف کے اس اقدام سے ناخوش معلوم ہوتی ہیں اور فوج و حکومت میں ٹکراو¿ کی افواہوں کو تقویت مل رہی ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں چودھری نثار اور شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ پیشرفت سے باخبر سیکیورٹی نجی اخبار کو بتایا کو بتایا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت میں ملاقات پنجاب میں آپریشن پر اختلافات کو کم کرنے کی کوشش ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں مگر حکومت سیاسی مصلحت کے تحت ان کی تردید کر رہی ہے۔ تاہم حکام کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور یہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب میں رینجرز بلانے پر اتفاق کرسکتی ہے مگر اسے خصوصی اختیارات نہیں دیے جائیں گے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…