واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ایٹمی کانفرنس کیلئے امریکہ نہ آنے پر پریشان ہونے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ لاہور میں دہشت گردی کے بعد نواز شریف نے امریکا دورہ منسوخ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے فیصلہ کیوں کیا۔ ایٹمی سلامتی کی چوتھی اور حتمی کانفرنس شروع ہونے کے موقع پر وائٹ ہاو ¿س نے بتایا کہ اوباما نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔وائٹ ہاو ¿س کے مطابق صدراوبا نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ لاہور میں دہشت گردی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا دورہ منسوخ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے فیصلہ کیوں کیا۔؟ وائٹ ہاو ¿س نے وزیر اعظم کے ایٹمی کانفرنس کےلئے امریکہ نہ آنے پر ہونے والی قیاس آرائیوں کو مستر کر دتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دینے کے امریکی عزم کو دہرایا۔