اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈی چوک میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھنرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں کراچی اور لاہور میں جاری دھرنوں کے حوالے سے بھی مشاور ت کی گئی ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ دھرنا ختم کروانے کیلئے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر مذہبی امور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو مظاہرین کے بعض نئے مطالبات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ نے مظاہرین کو نہ روکنے کی ذمہ داری پنجاب پولیس پر ڈالی تھی۔