اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنرل راحیل شریف کے انکارپر حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی،تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے صاف انکارکردیا ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلا ف آپریشن پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ نہیں کیے جائیں گے۔انگریزی اخبارکے مطابق آرمی چیف نے پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشن کا حکم دیدیاہے اور یہ بات واضح کی ہے کہ جیسے ماضی میں پنجاب پولیس اور صوبائی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیے جاتے تھے اب ایسے نہیں کیے جائیں گے۔پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی مانیٹرنگ آرمی چیف خود کریں گے اور اس میں رینجرز اور آئی ایس آئی حکام شریک ہوں گے۔ آرمی چیف کی جانب سے صاف انکار کئے جانے کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کے فوری بعد پنجاب میں بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیںگے۔