اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تین دن سے جاری دھرنے کے شرکاءنے اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ ہی مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے واضح کیا ہے کہ حکومت صرف ان لوگوں کو ہی مذاکرات کے لئے بھجوائے جن کے پاس فیصلوں کے لئے اختیارات موجود ہوں وگرنہ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار اور ایاز صادق بھی ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ 29فروری کی صبح ممتاز قادری کوسلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی ۔