اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بلدیاتی اختیارات عوامی نمائندوں کو نہ دیئے جانے کیخلاف دائر درخواست پر چاروں چیف سیکرٹریز، اور اسلام آباد سمیت پا نچو ں لوکل گورنمنٹ سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے تیسرے ہفتے تک ان سے جواب طلب کرلیا ہے ، عدالت نے اپنے حکم میں خبردار کیا ہے کہ اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہونگے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے جمعہ کو ریمارکس دیئے ہیں کہ جمہوریت کے نام پر ہونے والے مذاق بارے سب کو علم ہے ۔بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملیں گے تو عوام کے مسائل کہاں حل ہونگے جبکہ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ملیں گے تو عام آدمی تک یہ اختیارات منتقل ہوسکیں گے انہوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روز دیئے ہیں ۔سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار راجہ رب نواز نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات تو ہوگئے ہیں مگر ابھی تک ان نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام الناس بلدیاتی نظام کے فوائد سے ابھی تک لطف اندوز نہیں ہورہی ۔ بلوچستان میں بلدیاتی نظام پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا عدالت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا عدالت سے استدعا ہے کہ حکم عدولی پر وزیراعظم پاکستان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاجائے جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے ہم چاروں چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام سے جواب مانگ لیں پھر دیکھیں گے عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھوایا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہونگے بعد ازاں عدالت نے درج بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہونگے،سپریم کورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































