ماسکو(نیو زڈیسک)برسلز حملوں کے بعد امیگریشن مسائل کے باعث ماسکو جانے والے150 سے زائد پاکستانی تاجر ائیرپورٹ پر پھنس گئے ، ماسکو کے ایئرپورٹ حکام نے انہیں تفتیش کیلئے روک لیا ، پھنسے تاجروں میں سے 80کا تعلق کراچی سے ہے تفصیلات کے مطابق برسلز حملوں کے بعد امیگریشن مسائل کے باعث ماسکو جانے والے150 سے زائد پاکستانی تاجر ائیرپورٹ پر پھنس گئے ، انھیں الیکٹرونک کی ایک کمپنی نے روس مدعو کیا تھا۔ تاجر دوپہر ڈھائی بجے ماسکو ایئرپورٹ پر پہنچے اور پھنس گئے۔ برسلز حملوں کے بعد پاکستانی شہریوں کوامیگریشن نہ مل سکی۔ ماسکو ایئرپورٹ پر پھنسے افراد میں 80 کا تعلق کراچی سے ہے۔ دوسری جانب روس میں پاکستان کے سفیرقاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ہمیں پاکستانی مسافروں سے متعلق رات کو 8بجے پتہ چلا ، اسی وقت معاملہ روسی وزارت خارجہ سے اٹھایا ، ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نیکہا کہ ہم نے ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں سے متعلق روس کی وزارت خارجہ سے بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے کا روسی بولنے والا افسر بھی گزشتہ رات سے ائرپورٹ پر موجود ہے،ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔