بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

مصطفی کمال نے پارٹی کا نام تو رکھ لیا کان میں اذان ہم دینگے،فاروق ستار

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین بالکل صحیح ہیں کیونکہ میڈیا ان کی تقریر نہیں دکھاتا اس لئے ان کی حقیقت کا کسی کو پتہ نہیں ، پرویز مشرف بیرون ملک اس لئے گئے ہیں کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی ، مصطفی کمال کی نئی جماعت ایک بچہ ہے جس کا نام تو رکھ دیا گیا ہے مگر اس کے کان میں آذان ہم دینگے ۔ جمعرات کو یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مقام حیرت ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک صوبے میں اپنی مرضی کا اور دوسرے صوبے میں بھی اپنی مرضی کا نظام چاہتی ہیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سندھ اور پنجاب میں متضاد طریقہ کار اختیار کئے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات میں تاخیر کو دور کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں سماعت جو سپریم کورٹ میں ہوئی ہے اس میں معاملہ شو آف ہینڈ اور سیکرٹ بیلٹ کا تھا آرٹیکل 226 کے تحت سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب ہونا ہے تاہم پیپلز پارٹی یہ نہیں چاہتی ایک جگہ وہ شو آف ہینڈ اور دوسری جگہ سیکرٹ بیلٹ کی بات کرتی ہے جمہوریت اس طرح نہیں چلتی پندرہ جنوری کو حلف برداری بھی ہوگئی مگر ابھی تک اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کا بجٹ بھی استعمال کرتی جارہی ہے عدالت انہیں اس کام سے روکے ۔ الطاف حسین کی صحت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بالکل صحیح ہیں اور انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا بعض سینئر اینکر پرسن غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں مصطفی کمال کی جانب سے نئی پارٹی کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ بچے کا نام رکھ دیا گیا ہے اس کے کان میں آذان ہم دینگے ۔ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…