بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے،ائیرچیف مارشل سہیل امان

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنج سے آگاہ ہیں۔ پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد بڈھ بیر کے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ بڈھ بیر بیس پر بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا یہ پہلا حملہ تھا۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے صرف 45 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جو پاک فضائیہ کے جوانوں کی ہمت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہدا کے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انکو تعلیم‘ صحت اور دیگر سہولیات مفت فراہم کریں گے۔ لواحقین کے لئے علیحدہ فنڈ قائم کر دیا ہے تاکہ انکو سہولیات کی فراہمی میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے آگاہ ہیں۔ پاک فضائیہ کے جوان اس ملک کے دفاع کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ ائیر چیف نے شہدا اور غازیوں کے لواحقین میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…