اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی بھی بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی ویکے مطابق ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی چھٹیاں لے کر امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گھر والوں سے ملنے جا رہی ہیں، واپس آئیں گی۔یاد رہے کہ آج کل یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایم کیو ایم کے اور بہت سے اہم رہنما مصطفی کمال گروپ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔