لاہور(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نواز شرذیف 2016ءنکال گئے تو آئندہ بھی انہی کی حکومت ہو گی ،اس مرتبہ کوئی بیرون ملک فرار نہیں ہو سکے گا اور اگر کوئی ایسی کوئی صورتحال بنی تو نواز شریف کو سعودی عرب والے نہیں قطر والے لےکر جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اپنے پاﺅں پرکلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔ میں آئندہ چھ سے سات ماہ کو انتہائی اہم دیکھ رہا ہوں ۔ 2016ءفیصلہ کن اور خونی سال ہے البتہ نواز شریف یہ سال نکال گئے تو اگلا ٹائم بھی انہی کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ سعودی عرب والے نواز شریف کو نہیں لے کر جائیں گے ۔ قطر والوں کے بڑے منصوبے چل رہے ہیں وہی انہی لے کر جائیں گے۔ ویسے اس مرتبہ کوئی باہر نہیں جا سکے گااور سب کی سیاست کا بیڑہ غرق ہو جائےگا۔