اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے ایک اور سابق رہنما انیس خان ایڈووکیٹ مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے قائد مہاجر قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہیں ، تین سال پہلے سے ہی ذہنی طور پرمصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوچکا تھا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ کوئی نہ کوئی وقت کے فرعونوں کو للکارے گا، میرے حصے کے جو گناہ ہیں میں ان پر سزا کیلئے تیار ہوں۔ 19 مئی 2013 کو جو ہوا اس پر میں یہ کہہ کر گیا تھا کہ آج پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کے ساتھ میں نے 32 سال گزارے اس کے مرنے کی بددعا نہیں کرسکتا بلکہ یہ دعا کرتا ہوں کہ اسے طویل ترین عمر ملے اور وہ اپنی آنکھوں سے اپنے پیروں سے کھسکتی زمین کو دیکھ سکے۔