بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نئی آٹو پالیسی ، سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی ،اعلان آج ہو گا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) حکومت کی نئی آٹو پالیسی کے مطابق 1800سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں دو سال کیلئے10فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ مقامی آٹو انڈسٹری کی اجارہ داری ختم اور نئے مارکیٹ پلیئرز کیلئے دروازے کھول دئیے ہیں،آٹو انڈسٹری میں اب نئے سرمایہ کار آئیں گے ،نئے پلانٹس لگیں گے جس سے گاڑیاں سستی اور معیاری ملیں گی ، پانچ سالہ آٹو پالیسی کا باضابطہ اعلان آج (پیر )کو کیا جائے گا ،روزنامہ جنگ کے مطابق نئی پالیسی میں آٹو انڈسٹری میں نئے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کی حد کم کردی گئی ہے جبکہ پرزہ جات کی درآمد پر 5سال تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی پالیسی کے مطابق 1800سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں دو سال کے لیے 10فیصد کمی کی گئی ہے ، یہ کمی یکم جولائی 2017سے 30جون 2019کیلئے ہوگی ،پالیسی کے تحت پاکستان آٹو موٹیو انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اڑھائی سال سے التوا ئ کا شکار نئی آٹو پالیسی کی منظوری جمعہ کو دیدی تھی، پالیسی کی سمری کے مطا بق آٹو انڈسٹری میں پہلے سے موجود مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور آٹو پارٹس کے سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی اور ٹیکس میں دی جانیوالی مراعات حاصل نہیں ہونگی اور ڈیو ٹی اور ٹیکس میں استثنیٰ اور رعایتوں کو گرین فیلڈسرمایہ کاری تک محدود رکھاگیا ہے ا ور گرین فیلڈ انوسٹمنٹ مراعات صرف ان مینوفیکچرر کے لیے ہونگی جو نئے ہونگے، نئے سرمایہ کاروں کو دونوں مقامی اور غیرملکی آٹو پارٹس درآمد کرنیکی اجازت ہوگی ، لیکن ان پر وہی ڈیوٹی عائد ہوگی جو مقامی سطح پر تیار نہ ہونے والے پرزہ جات پر عائد ہے۔نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کا باضابطہ اعلان آج وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…