اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل( بدھ کو) سعودی عرب جائیں گے ،دونوں رہنما دورے کے دوران 34 قومی انسداد دہشت گردی اتحاد کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مشترکہ فوجی مشقوں ” شمال کی گرج “ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے ،وزیر اعظم سعودی عرب 3 روز قیام کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 دن قیام کریں گے،وزیر اعظم نواز شریف دورے کے دوران سعودی فرما نرواشاہ سلمان بن عبدلعزےز السعود سمےت دےگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس مےں پاک سعودےہ تعلقات مشرق وسطیٰ کی صورتحال ،سعودےہ عرب اور اےران کے درمےان کشےدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خےال کےا جائے گا۔نواز شریف اور جنرل راحیل دورے کے دوران 21 ملکوں کے فوجیوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی جاری فوجی مشقیں ’ شمال کی گرج‘ کا جائزہ بھی لیں گے، ان مشقوں کا جائزہ لینے کیلئے دوسری حکومتوں اور ملکوں کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم دیگر ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں