ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف سے پندرہ مارچ کو پیشی کے سمن بھجوا دیئے گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف سے پندرہ مارچ کو پیشی کے سمن بھجوا دیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں واجد شمس الحسن کو سات نکاتی سوالنامے کا فوری جواب دینے کا تحریری پیغام بھی دیا گیا سابق ہائی کمشنر سے یہ سوال کیا گیا کہ انہوں نے 4200 پا?نڈ کے ایئر ٹکٹس قواعد سے ہٹ کر کیوں خریدے اور چارٹرڈ طیاروں پر 1500 پاؤنڈکیوں خرچ کئے؟ واجد شمس الحسن سے پوچھا گیا ہے کہ ٹیلی فون کی مد میں 32 لاکھ پاؤنڈ کیسے خرچ ہوئے؟ 2 لاکھ پاؤنڈ کے متفرق اخراجات کا حساب کتاب کہاں ہے؟ ہائی کمیشن کے بینک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ پاؤنڈ نکالنے اور 27 لاکھ امریکی ڈالر کی ضیافتیں اڑانے کا بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔ 23 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات کا تو کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ نیب کے مطابق واجد شمس الحسن اگر مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…