اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی جماعتوں کو رقوم دینے کے بارے میں اصغرخان کیس میں اپنا بیان ایف آئی اے کو دیدیا ہے تاہم وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق فوجیوں سے بیانات لینے میں ایف آئی اے کو مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور میں ضمنی انتخاب کے بعد رویہ پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش کوئی تحریک انصاف کی قیادت کو یہ سمجھائے کہ کھلے مقابلے میں ہارنا اوراسے قبول کرنا بڑے پن کی نشانی ہے،کسی کا ووٹ اس کی درخواست کے بغیر کہیں منتقل نہیں ہو سکتا،خدارا نادرا کو سیاست سے علیحدہ رکھیں،چوکے چھکے لگانے والاکرکٹرتو ہوسکتا ہے سیاسی لیڈر نہیں ہوسکتا عمران خان بچپن اورجوانوں کے دنوں میں ایسے نہیں تھے ۔مجھے بطور وزیرداخلہ اور ذمہ دارشخص جی ایچ کیو کے ساتھ کسی قسم کے رابطے کیلئے وزیردفاع کی ضرورت نہیں، بطور وزیرداخلہ فوج ،جی ایچ کیو اور سول آرمڈ فورسز سے میرا براہ راست رابطہ ہے اور کسی بھی معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔بدھ کی شام پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اٹھائے گئے بعض ایشوز پرقوم ،میڈیا اور حکومت کا وقت ضائع ہورہاہے کاش کوئی تحریک انصاف کی قیادت کو یہ سمجھائے کہ کھلے مقابلے میں ہارنا اوراسے قبول کرنا بڑے پن کی نشانی ہے ہرمسئلے پردنگا فساد اورمحاذ آرائی نہ پی ٹی آئی کے مفاد میں ہے اورنہ ہی پاکستان کے مفاد میں ہے بہت سے اندرونی اور بیرونی عناصر پاکستان کومحاذ آرائی کی صورتحال میں رکھناچاہتے ہیں لیڈر شپ کامقصد دنگافساد نہیں ہوتا اور سیاست گالی گلوچ کانام نہیں عمران خان نے الیکشن کے حوالے سے جو کچھ کہا اس پرعملدرآمد کیا گیا جوڈیشل کمیشن بنایا گیا الیکشن کرائے گئے فوج کی نگرانی میں تمام کام ہوئے پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے لگائے گئے اور ان کے تمام مطالبات پورے کئے گئے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم نے تمام عمر حکومت میں نہیں رہنا اورنہ ہی پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں رہنا ہے ہوسکتا ہے کہ ان کی بھی کبھی حکومت آجائے سیاست میں دنگافساد اورگالی گلوچ نہیں چلتی لیکن اس الیکشن میں جو کچھ ہوا ہے اس پرندامت ہوئی ہے جس قسم کے الزامات ایک دوسرے کیخلاف لگائے گئے اور جوالفاظ استعمال کئے گئے اس سے سیاستدانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی کیا یہی طریقے سیاست اور جمہوریت
نوازشریف نے اصغرخان کیس میں اپنا بیان دیدیا،چوکے چھکے لگانے والاکرکٹرتو ہوسکتا ہے سیاسی لیڈر نہیں،چوہدری نثار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں