اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دارالحکومت میں حساس ادارے کی کارروائی میں ایک کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان خراسانی گروپ کے مرکزی رہنما کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد رہنما جعلی شناختی کارڈ پر ایک گیسٹ ہاؤ س میں مقیم تھا۔مزید گرفتاریوں کے لیے دہشت گرد کی شناخت خفیہ رکھی جا رہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔