اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کم لاگت گھروں کی سکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گھر اور کم آمدن والے افراد کو چھت کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں حکومت کی جانب سے مجوزہ طور پر کم آمدن اور غریب افراد کی رہائشی سہولیات کیلئے مرتب کئے جانی والے ہاوسنگ منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے ۔