بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کشن گنگا ڈیم؛ پاکستان کا بھارت سے مذاکرات ختم کر کے ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن) پاکستان نے کشن گنگا ڈیم اور رتلے آبی منصوبوں سے متعلق بھارت کی طرف سے عدم تعاون پر عالمی فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے،نجی ٹی وی کے مطابق کشن گنگا ڈیم اور رتلے آبی منصوبوں سے متعلق پاکستانی حکام کی بھارت کے ساتھ ہونے والی متعدد نشستوں میں بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی اوربھارت مسلسل پاکستان کے حق کوتسلیم کرنے سے انکار کرتارہا جس کے بعد انڈس واٹرکمشنر نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں اب پاکستان کی طرف سے حکومتی سطح پربھارت کوخط کے ذریعے معاملے پرتفصیلی آگاہ کیاجائے گاجس کے بعد معاملے کوثالثی عدالت لے جانے کے لیے عالمی بینک کوبھی خط لکھاجائے گا، انڈس واٹر کمشنر مرزاآصف بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت 5مختلف ایشوزپر بات چیت چل رہی ہے تاہم ان میںسے کشن گنگااور رتلے سے متعلق مذاکرات کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے جس کے باعث اب ان ایشوزکے حل کے لیے پاکستان نے غیرجانبدار ماہرین کے پاس جانے کافیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی سطح پران ایشوزکو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم بھارت کے عدم تعاون اور غیرسنجیدہ رویے کے باعث ہم ان میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ اس کے لیے عنقریب ورلڈبینک کوبھی خط لکھا جائیگا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…