اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مدارس سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں ، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مدارس سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس میں داکٹر نجفی ، مولانا حفیظ جالندھیری ، پروفیسر ساجد میر ، مفتی تقی عثمانی ، ڈاکٹر عطاالرحمان بھی شریک ہیں ، وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت بلیغ الرھمن اور وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف بھی موجود ہیں ، اجلاس وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہورہاہے ۔