جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

خواجہ آصف اور سعد رفیق کو نواز شریف کا آشیرباد حاصل نہیں ، بھارتی وزیر دفاع

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپشیل رپورٹ)بھارت کے وزیر دفاع منوہر پارریکر نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات کا فیصلہ کر لے کہ وہ بھارت کے ساتھ جنگ چاہتا ہے یا بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرے گا، جنگ مسائل کا حل نہیں ، پاکستان کے 2 وفاقی وزرا خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کی دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں ، انہیں نواز شریف کا آشیر باد حاصل نہیں۔ 1965ئ کی پاک بھارت جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے عزیز و اقارب کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مسائل کے حل کے لئے پاکستان کو بار بارمذاکرات کی پیشکش کی گئی جو پاکستان نے ٹھکرادی جبکہ اس کے بعد جنگ کی مسلسل دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اب اگر پاکستان جنگ کا خواہش مند ہے تو بھارت اس کیلئے بھی تیار ہے لیکن وہ اب بھی پاکستان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔ پاکستان اوفا مفاہمت کے تحت بھارت سے مذاکرات کرے بھارت اسے خوش آمدید کہے گا پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھارت سمیت خطے کے دوسرے ممالک کا ساتھ دے۔ انہوں نے پاکستان کے 2 وفاقی وزرا خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کو مضحکہ آمیز قرار دیا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں وزرا کو وزیراعظم نواز شریف کی آشیر باد حاصل نہیں ان کے بیانات نواز شریف کے بیانات سے بالکل الٹ ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیںاور اس کا ثبوت انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف وفاداری میں شرکت کر کے دے دیا تھا لیکن نواز شریف کو ان کے وزرا بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے مذاکرات کی میز پر آنے سے روک رہے ہیںاور وہ امن کی بجائے جنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…