راولپنڈی(نیوزڈیسک) بینظیربھٹو کا قتل،ناہید خان کے اعلان نے ملک بھرمیں سنسنی پھیلادی،ناہید خان کل عدالت پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ ناہید خان کا کہنا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور کی جانب سے لگائے الزامات کا جواب دیں گی۔ دو روز قبل بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور نے الزام لگایا تھا کہ بے نظیر ناہید خان کے کہنے پر گاڑی سے باہر نکلیں تھیں۔واضح رہے کہ ناہید خان کے اس اعلان نے پورے ملک میں سنسنی پھیلادی ہے چونکہ وہ پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ مذکورہ ڈرائیور کا مالک اب آصف علی زرداری ہے ،پیپلزپارٹی کے کارکن اور عوام توقع کررہے ہیں کہ ناہید خان عدالت میں بڑے بڑے انکشافات کریںگی۔