اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمدنواز شریف کاکہنا ہے کہ قوم کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ شہیدپرناز کرتی ہے۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائےگی۔وزیر اعظم محمدنوازشریف ڈیفنس لاہورمیں کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ شہیدکی رہائش گاہ پر گئے،جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کااظہارکیا اور ان کے بلندیئِ درجات کے لئے دعا کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمدآصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان کے ساتھ تھے۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ شجاع خانزادہ شہیدقوم کے بہادر سپوت ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا،وہ روشن تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔