اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان کی سیاسی اورفوجی قیادت پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کی پیروی نہ کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سیاسی نظام پٹڑی سے اترسکتا ہے۔امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتوں میں یہ معاملہ زیربحث آیا ہے۔صورتحال سے باخبرسرکاری ذرائع نے بتایاکہ امریکی مشیرقومی سلامتی سے ملاقاتوں میں بھارتی رویے اور افغان امن عمل، دوطرفہ اورعلاقائی معاملات پرگفتگوکے علاوہ سیاسی استحکام کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ان ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان میں سیاسی استحکام کوخطے کے مجموعی استحکام اورقیام امن کیلیے اہم قراردیا ہے۔سوزن رائس کاموقف تھاکہ پاکستان میں جمہوریت کااستحکام اہم ہے اورکراچی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہ سکتا ہے لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پرکارروائی آگے بڑھانے سے تصادم کو ہوا مل سکتی ہے جس سے سیاسی استحکام متاثراورملک میں جمہوری نظام کوخطرہ ہوسکتا ہے۔اس معاملے پرایک سیاسی تجزیہ کارنے تبصرہ کیا ہے کہ امریکا بظاہرکہتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن ہیلری کلنٹن کی سامنے آنے والی حالیہ ای میلز سے پاکستان کے معاملات میں امریکی دخل اندازی کا پتہ چلتا ہے۔کرپشن چاہے کسی کی ہو اس کیخلاف کارروائی وقت کاتقاضااورپاکستان کااندرونی معاملہ ہے ،امریکا کوکسی سیاسی جماعت یا رہنماکے تحفظ کیلئے سامنے آنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ڈاکٹر عاصم حسین کی حالیہ گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے حکومت پر سخت تنقیدکی ہے۔ڈاکٹر عاصم سے اب دہشت گردوں کے تحفظ اورانھیں مالی وسائل فراہم کرنے کی تفتیش کی جارہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی مسلم لیگ ن کیخلاف چارج شیٹ اورسخت بیان جاری کیا۔پی پی کے حالیہ بیانات سے لگتا ہے کہ وہ اپنے رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات کاسامناکرنے کیلیے تیار نہیں ہے اور 2007سے جاری مصالحتی پالیسی کوچھوڑکر حکومت سے تصادم کاراستہ اختیارکرسکتی ہے۔
کرپشن کیسز میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں نے امریکہ کی پریشانی بڑھا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































