منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوم دفاع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،’را’ ایجنٹ گرفتار

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، 6 کلو دھماکہ خیز مواد اور نٹ بولٹس برآمد کیے گئے ہیں.آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران پہلے سے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول مواد بھی ناکارہ بنادیا.ابتدائی تفتیش میں مبینہ دہشت گرد نے ہندوستان کے خفیہ ادارے ‘را’ کے ساتھ روابط کا اعتراف کرلیا ہے، تاہم مبینہ دہشت گرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی.گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد نے ماضی میں کوئٹہ میں 2 مرتبہ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا بھی اعتراف کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں معصوم جانیں ضائع ہوئی تھیں۔یاد رہے کہ اتوار 6 ستمبر کو 1965ء کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس موقع پر صبح ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…