بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی دہشت گردی،ثبوت افغانستان کی میز پر

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل تک موٹر وے بنانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی ترقی، خوشحالی اور اس کی علاقائی یکجہتی کیلئے افغان صدر محمد اشرف غنی کے روشن خیال وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ای سی سی اے گذشتہ کئی سالوں سے ایک ولولہ انگیز پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکا ہے جس نے افغان نیشنل ڈویلپمنٹ سٹرٹیجی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے قابل تعریف کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کثیر جہتی ترقیاتی تعاون اور خطہ کے ممالک کے ساتھ بین العلاقائی تعاون کے فروغ کیلئے آر ای سی سی اے کے اہم مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آر ای سی سی اے VI کے مقاصد ہارٹ آف ایشیاءاستنبول پراسس کے تحت اختیار کئے گئے فریم ورک کو تقویت دے رہے ہیں جس کی پاکستان افغانستان کے ساتھ شریک صدارت کر رہا ہے، یہ باہمی کوششیں ایک خوشحال اور پرامن افغانستان کیلئے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ایشیائی راﺅنڈ اباﺅٹ میں تبدیل کرنے کیلئے نہ صرف داخلی کوششوں کی ضرورت ہے بلکہ دیگر علاقائی ممالک کے ٹھوس اور جامع تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انفراسٹرکچر، روڈ/ریل، توانائی، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ سمیت متعدد بین العلاقائی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پشاور جلال آباد اور چمن سپن بولدک ریل رابطوں سمیت پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریل رابطوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ہم پشاور کابل موٹروے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ طورخم جلال آباد کے اضافی کیرج وے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جو دسمبر 2016ءتک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان شاہراتی روابط کو وسطی ایشیاءتک توسیع دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کی ترقی کیلئے بڑا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ منصوبہ پر عملدرآمد سے کوریڈور مغربی چین اور وسطی ایشیاءاور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے ایک مسابقتی راہداری رابطہ فراہم کرے گا۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ کیسا 1000 اور تاپی گیس پائپ لائن پراجیکٹ نے ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے تقویت دی۔ ہم آنے والے مہینوں میں دیگر بقیہ ایشوز کو حتمی شکل دینے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ دریائے کنڑ

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…